کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 344
’’(یہ بات) تمھارے پروردگار کی طرف سے حق ہے،سو تم ہر گز شک کرنے والوں میں نہ ہونا۔‘‘ 3۔ ایسے ہی سورۃ الانعام (آیت:۱۱۴) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰھُمُ الْکِتٰبَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّہٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّکَ بِالْحَقِّ فَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ} ’’اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دی ہے،وہ جانتے ہیں کہ وہ تمھارے رب کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔‘‘ 4۔ سورت یونس (آیت:۹۴) میں فرمانِ الٰہی ہے: {فَاِنْ کُنْتَ فِیْ شَکٍّ مِّمَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ فَسْئَلِ الَّذِیْنَ یَقْرَئُ وْنَ الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکَ لَقَدْ جَآئَ کَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ} ’’پس اگر تو اس چیز کے متعلق شک میں ہے جو ہم نے تیری طرف نازل کی ہے،توجو لوگ تم سے پہلے کی (اتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں،اُن سے پوچھ لو،تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا۔‘‘ -8 کفار سے مت ڈرو: 1۔ سورۃ البقرۃ (آیت:۱۵۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَلَا تَخْشَوْھُمْ وَاخْشَوْنِیْ} ’’سو اُن سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا۔‘‘ ظالموں سے نہ ڈرو،یعنی مشرکوں کی باتوں کی پروا مت کرو۔انھوں نے کہا تھا