کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 34
سے مزین کر دیا گیا ہے،تاکہ قارئین کے لیے استفادہ کرنے میں آسانی رہے۔
6۔ ان سب عنوانات کو فہرست میں شامل کر دیا ہے،تاکہ ان عناوین کی مدد سے مطلوبہ مضامین کی تلاش میں آسانی ہو جائے۔
7۔ دورانِ ترتیب مرتّبہ محترمہ نے ہر ہر امر و نہی کی آیت یا مجموعۂ آیات کو حسبِ ترتیب ان کے مقامات پر ہی رکھا تھا،لیکن ایسا کرنے سے موضوعات میں بہت تکرار آجاتا تھا،لہٰذا ایک ہی موضوع سے متعلقہ تمام آیات کو حتی الامکان یکجا کر دیا ہے۔
8۔ قرآنی آیات کی فصاحت و بلاغت اور جامعیت کی بنا پر اور اختصار کے پیشِ نظر ناچار ایک ایک عنوان میں کئی کئی موضوعات شامل کرنے پڑے ہیں،لیکن پھر بھی حق کہاں ادا ہوتا ہے؟
9۔ آیات و احادیث اور ان کے ترجمے کے لیے جدید طرز کی کمپوزنگ کروائی ہے۔
10۔ تفسیری و تشریحی اضافوں کو آیات اور ان کے ترجمے کے بعد ذکر کیا ہے،تاکہ عربی نص،ترجمہ اور تفسیر و تشریح تینوں الگ الگ رہیں۔
غرض کہ اس ترتیبِ جدید اور ہمارے اضافوں سے کتاب کی جامعیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہی اس کی ضخامت بھی تقریباً دو گنا ہوگئی ہے،جس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مرتّبہ نے جو مسودہ تیار کیا تھا،اس کی کمپوزنگ 240 صفحات پر ہوئی تھی،جبکہ اب 500 صفحات کی کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کی مولفہ و مرتبہ اور راقم کی محنت کو شرفِ قبول سے نوازے۔نیز مولفہ کے ساتھ ان کے جن اعزا و اقارب نے جو بھی تعاون کیا ہے،انھیں بھی جزاے خیر دے۔آمین