کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 337
’’اور اگر وہ تیرے در پے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے،جس کا تجھے کچھ علم نہیں تو اُن کا کہا نہ ماننا۔‘‘ 10 سورۃ الزمر (آیت:۶۵) میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ} ’’اور (اے نبی!) تمھاری طرف اور ان (پیغمبروں ) کی طرف جو تم سے پہلے ہو چکے ہیں،یہی وحی بھیجی گئی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمھارے عمل برباد ہو جائیں گے اور تم زیاں کاروں میں سے ہو جاؤ گے۔‘‘ 11 سورۃ الذاریات (آیت:۵۱) میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَلاَ تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ اِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ} ’’اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ،میں اس کی طرف سے تم کو صریح ڈرانے والا ہوں۔‘‘ یعنی میں تمھیں کھول کھول کر ڈرا رہا ہوں اور تمھاری خیر خواہی کر رہا ہوں کہ صرف ایک اللہ کی طرف رجوع کرو،اسی پر اعتماد اور بھروسا کرو اور صرف اسی ایک کی عبادت کرو،اس کے ساتھ دوسرے معبودوں کو شریک مت کرو۔ایسا کرو گے تو یاد رکھنا جنت کی نعمتوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جائو گے۔ -2 منکرِ قرآن نہ بنو اور نہ قرآن فروشی کرو: 1-سورۃ البقرۃ (آیت:۴۱،۴۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمْ وَ لاَ تَکُوْنُوْٓا اَوَّلَ کَافِرٍم بِہٖ وَ لاَ تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلاً وَ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ . وَ