کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 334
3 سورۃ الکہف (آیت:۱۱۰) میں ارشادِ الٰہی ہے: {قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰٓی اِلَیَّ اَنَّمَآ اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآئَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ اَحَدًا} ’’کہہ دو کہ میں تمھاری طرح کا ایک بشر ہوں (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمھارا معبود (وہی) ایک معبود ہے،تو جو شخص اپنے رب سے ملنے کی امید رکھے،اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے۔‘‘ 4 سورۃ الروم (آیت:۳۱) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَلَا تَکُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ}’’اور مشرکوں میں سے نہ ہوجاؤ۔‘‘ 5 سورت آل عمران (آیت:۶۴) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {قُلْ یٰٓاَھْلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآئٍم بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰہَ وَ لَا نُشْرِکَ بِہٖ شَیْئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْھَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ} ’’کہہ دو کہ اے اہلِ کتاب! جو بات ہمارے اور تمھارے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے،اُس کی طرف آؤ،وہ یہ کہ اللہ کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اُس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے۔اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (اُن سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو،ہم (اللہ کے) فرماں بردار ہیں۔‘‘