کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 33
ہیں،جو مختلف ناموں سے بہ کثرت ہیں اور انہی میں سے ایک زیر نظر کتاب بھی ہے۔
تبویب القرآن (آیاتِ قرآنیہ کو ابواب کے تحت جمع کرنا)۔معانی القرآن،مضامین القرآن،مفردات القرآن اور المعجم المفہرس لألفاظ القرآن کے انداز کی بھی کئی کتابیں موجود ہیں۔
زیرِ نظر کتاب تو دراصل ہمارے ایک دوست جناب غوث علی خان (مجیب) صاحب کی خوش دامن محترمہ ام عبدالمتین عظمت فاطمہ بنت محمد غوث صاحبہ کی محنت و لگن کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے ’’کتابِ الٰہی سے اوامر و نواہی‘‘ کو دو حصوں میں جمع کر دیا ہے۔پہلا حصہ ہے:’’اوامر و احکامات‘‘،جبکہ دوسرا حصہ ہے:’’نواہی و منکرات‘‘ گویا یہ کتاب قرآنِ کریم میں وارد ’’معروف و منکر‘‘ کا ایک عمدہ انتخاب ہے،جسے انھوں نے قارئینِ کرام کے لیے یکجا مرتب کر دیا ہے۔
میں نے اسے پڑھ کر:
1۔ اس کتاب کی ممکنہ حد تک تہذیب کردی ہے۔
2۔ اس کے تفسیری مواد کی تنقیح کرنے کی حسبِ استطاعت کوشش کی ہے۔
3۔ بعض آیات جو دورانِ ترتیب سہواً چھوٹ گئی تھیں،انھیں شامل کر دیا ہے،تاکہ کتاب مقدور بھر حد تک جامع ہو جائے۔
4۔ اپنے فاضل دوست جناب حافظ صلاح الدین صاحب یوسف کی ’’تفسیر احسن البیان‘‘ اسی طرح اپنی کئی تالیفات اور بعض دیگر کتب سے بہ کثرت ضروری تفسیری و تشریحی اضافے بھی کر دیے ہیں،تاکہ معانی میں ابہام نہ رہے یا کم ہو جائے،کیونکہ ایسی مختصر کتاب میں ہر طرح کے ابہام کو دور کرنا تو ممکن ہی نہیں ہوتا۔
5۔ کتاب میں عنوان بہت تھوڑے تھے،لہٰذا حسبِ موقع پوری کتاب کو عنوانات