کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 329
اس آخری سورت النّاس میں اللہ کی تین صفات بیان کی گئی ہیں:پالنے اور پرورش کرنے کی،شہنشاہ ہونے کی اور معبود و لائقِ عبادت ہونے کی۔[1] ساتھ ہی توحید کی تینوں اقسام بھی آگئیں: 1 توحیدِ ربوبیت (رَبّ) 2 توحیدِ اسما و صفات (مَلِک) 3 توحیدِ الوہیت (اِلٰہ) سورۃالفلق اور سورۃ الناس معوذّتین کہلاتی ہیں اور سورۃ الاخلاص کو بھی شامل کرکے عموماً معوذات کہلاتی ہیں۔[2] [1] تفسیر ابن کثیر (۵/ ۶۰۱) [2] ان دونوں سورتوں کے فضائل وتفسیر کے لیے ہماری ایڈٹ کردہ کتاب دیکھیں : ’’معوذتین،فضائل و برکات،ترجمہ وتفسیر‘‘ مطبوعہ توحید پبلی کیشنز،بنگلور (ابو عدنان محمد منیر قمر)