کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 329
اس آخری سورت النّاس میں اللہ کی تین صفات بیان کی گئی ہیں:پالنے اور پرورش کرنے کی،شہنشاہ ہونے کی اور معبود و لائقِ عبادت ہونے کی۔[1]
ساتھ ہی توحید کی تینوں اقسام بھی آگئیں:
1 توحیدِ ربوبیت (رَبّ)
2 توحیدِ اسما و صفات (مَلِک)
3 توحیدِ الوہیت (اِلٰہ)
سورۃالفلق اور سورۃ الناس معوذّتین کہلاتی ہیں اور سورۃ الاخلاص کو بھی شامل کرکے عموماً معوذات کہلاتی ہیں۔[2]
[1] تفسیر ابن کثیر (۵/ ۶۰۱)
[2] ان دونوں سورتوں کے فضائل وتفسیر کے لیے ہماری ایڈٹ کردہ کتاب دیکھیں : ’’معوذتین،فضائل و برکات،ترجمہ وتفسیر‘‘ مطبوعہ توحید پبلی کیشنز،بنگلور (ابو عدنان محمد منیر قمر)