کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 32
و قصص اور معوذتین کے فضائل و مسائل پر محاضرات (لیکچرز) دیے ہیں،جو تحریری شکل میں آجانے کے ساتھ ساتھ آڈیو،ویڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں بھی موجود ہیں۔
تفسیر آیات الاحکام:
بعض کتبِ تفسیر ایسی بھی ہیں جو عام تفسیر کے بجائے ’’احکام القرآن‘‘ کو واضح کرنے کے لیے لکھی گئی ہیں،ان میں سے بعض یہ ہیں:
1۔ تفسیر الجامع لاحکام القرآن،امام قرطبی۔
2۔ تفسیر احکام القرآن،امام ابن العربی۔
3۔ تفسیر آیات الاحکام علامہ جصّاص۔اس کا اردو ترجمہ بھی پاکستان کی وزارت اوقاف و امور اسلامیہ کی طرف سے شائع ہو چکا ہے۔
4۔ ’’نیل المرام في تفسیر آیات الأحکام‘‘ علامہ نواب صدیق حسن خان والیِ بھوپال(ہند)۔
5۔ تفسیر آیات الاحکام،د۔السایس و زمیلہ (مصر)
6۔ روائع البیان تفسیر آیات الاحکام،شیخ محمد علی الصابونی سابق پروفیسر ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ (شام)
7۔ تفسیر آیات الاحکام از راقم،کئی سالوں سے ہم نے ایئر بیس الظہران اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام ’’تفسیر آیات الاحکام‘‘ کا درس شروع کر رکھا تھا،جو اب اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اسی نام سے اس کی کمپوزنک بھی ہو رہی ہے،اسے بھی شائع کرنے کا پروگرام ہے۔وَفَّقَنَا اللّٰہُ إِتْمَامَہٗ وَنَشْرَہٗ۔
احکام القرآن:
تفسیری انداز سے ہٹ کر صرف احکام القرآن کے انداز کی کتب بھی لکھی گئی