کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 319
{اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ کَاْسٍ کَانَ مِزَاجُھَا کَافُوْرًا . عَیْنًا یَّشْرَبُ بِھَا عِبَادُ اللّٰہِ یُفَجِّرُوْنَھَا تَفْجِیْرًا . یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَیَخَافُوْنَ یَوْمًا کَانَ شَرُّہٗ مُسْتَطِیْرًا . وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیْنًا وَّیَتِیْمًا وَّاَسِیْرًا . اِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْہِ اللّٰہِ لاَ نُرِیْدُ مِنْکُمْ جَزَآئً وَّلاَ شُکُوْرًا . اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا} ’’جو ابرار و نیکوکار ہیں،وہ ایسی شراب نوشِ جان کریں گے،جس میں کافور کی آمیزش ہو گی۔یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکال لیں گے۔یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہو گی،خوف رکھتے ہیں۔اور باوجودیکہ ان کو خود طعام کی خواہش (اور حاجت) ہے،فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں۔(اور کہتے ہیں ) کہ ہم تم کو خالص اللہ کے لیے کھلاتے ہیں،تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکر گزاری کے (طلبگار)۔ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو (چہروں کو اداس و ) کریہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطرب کر دینے والا) ہے۔‘‘ 2۔ابرار کے اوصاف کے علاوہ ان کے انعامات سورۃ المطفّفین (آیت:۲۲ تا ۲۶) میں بھی یوں آئے ہیں: {اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ . عَلَی الْاَرَآئِکِ یَنْظُرُوْنَ . تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْھِھِمْ نَضْرَۃَ النَّعِیْمِ . یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ