کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 299
پیٹھ کا نام نہ لے،تو علما کہتے ہیں کہ اگر ظہار کی نیت سے وہ مذکورہ الفاظ کہے تو ظِہار ہوگا،بصورتِ دیگر نہیں۔امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر ایسے عضو کے ساتھ تشبیہ دے گا،جس کا دیکھنا جائز ہے تو یہ ظِہار نہیں ہوگا۔امام شافعی رحمہ اللہ بھی کہتے ہیں کہ ظِہار صرف پیٹھ کی طرح کہنے ہی سے ہوگا۔ چھونے یعنی ہم بستری کرنے سے پہلے وہ یہ کفارہ ادا کریں: 1۔ ایک غلام آزاد کرنا۔ 2۔ اس کی طاقت نہ ہو تو پے در پے دو مہینے کے روزے رکھنے پڑیں گے۔اگر درمیان میں بغیر عذر شرعی روزہ چھوڑ دیا تو نئے سرے سے دو مہینے کے روزے رکھنے پڑیں گے۔عذر شرعی سے مراد بیماری یا سفر ہے۔ 3۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مساکین کو کھانا کھلائے۔ -294 آدابِ مجلس: سورۃ المجادلہ (آیت:۱۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قِیْلَ لَکُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰہُ لَکُمْ وَاِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا یَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ} ’’مومنو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھا کرو،اللہ تم کو کشادگی بخشے گا اور جب کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اٹھ کھڑے ہوا کرو،جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا