کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 297
-292 جنت کی طرف سبقت کرو: پارہ 27{قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ}سورۃ الحدید (آیت:۲۱) میں فرمایا: {سَابِقُوْٓا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا کَعَرْضِ السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ} ’’(بندو!) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت ( کی طرف) لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے اور جو ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لائے ہیں،یہ اللہ کا فضل ہے،وہ جسے چاہے عطا فرمائے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔‘‘ وہ جس پر چاہتا ہے،اپنا فضل فرماتا ہے،جس کو وہ کچھ دے،کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے روک لے،اسے کوئی دے نہیں سکتا،تمام خیر اسی کے ہاتھ میں ہے،وہی کریمِ مطلق اور جوادِ حقیقی ہے،جس کے ہاں بخل کا تصوّر تک نہیں۔ -293 ظِہار کا حکم اور کفارہ: پارہ 28{قَدْ سَمِعَ اللّٰہُ}سورۃ المجادلہ (آیت:۲،۳،۴) میں فرمایا: {اَلَّذِیْنَ یُظٰھِرُوْنَ مِنْکُمْ مِّنْ نِّسَآئِھِمْ مَّا ھُُنَّ اُمَّھٰتِھِمْ اِنْ اُمَّھٰتُھُمْ اِلَّا الّٰیِْٔ۔ٓ وَلَدْنَھُمْ وَاِنَّھُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُوْرًا وَّاِنَّ اللّٰہَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ . وَالَّذِیْنَ یُظٰھِرُوْنَ مِنْ نِّسَآئِ ھِمْ ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْریْرُ رَقَبَۃٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا ذٰلِکُمْ تُوْعَظُوْنَ بِہٖ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ . فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَھْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَاسَّا فَمَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَاِطْعَامُ