کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 29
2۔ امام بغوی کی تفسیر ’’معالم التنزیل‘‘ المعروف ’’تفسیر بغوی‘‘ یہ ضعیف احادیث اور خرافات سے پاک ہونے کے لحاظ سے بہترین تفسیر ہے۔ 3۔ امام ابنِ عطیہ اندلسی کی تفسیر ’’المحرر الوجیز في تفسیر الکتاب العزیز‘‘ 4۔ امام ابن کثیر کی تفسیر ’’القرآن العظیم‘‘ المعروف ’’تفسیر ابن کثیر‘‘۔تفسیرِ ماثور کے طور پر اور بعض خصائص کی بنا پر تفسیر ابن جریر کے بعد اس کا درجہ ہے۔صحیح و مختصر،سہل و متداول اور اردو و انگلش میں دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ دنیا کی مشہور ترین تفسیر ہے۔ 2 تفسیر بالراے: 1۔ امام بیضاوی کی تفسیر ’’أنوار التنزیل و أسرار التاویل‘‘ المعروف ’’تفسیر بیضاوی‘‘ جو دراصل تفسیر ’’الکشاف‘‘ زمخشری کا اختصار ہے،جس پر بعض اضافے تفسیر کبیر امام رازی،تفسیر امام راغب اصفہانی اور بعض دیگر کتبِ تفسیر سے بھی کیے گئے ہیں۔ 2۔ علامہ نسفی کی تفسیر ’’مدارک التنزیل و حقائق التنزیل‘‘ المعروف ’’تفسیر نسفی‘‘ یہ دراصل تفسیر بیضاوی و زمحشری (بدعات و اعتزال سے لبریز کتب) کا اختصار ہے۔ 3۔ امام خازن کی تفسیر ’’معاني التنزیل‘‘ المعروف ’’تفسیر خازن‘‘ یہ دراصل تفسیر بغوی کا اختصار ہے،جس پر بعض دیگر کتبِ تفسیر سے اضافے بھی کیے گئے ہیں۔ تفسیر جلالین:یہ انتہائی مختصر بلکہ قرآن کے حواشی ہیں،لیکن معروف و مفید ہے۔یہ دو ائمہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔پہلے امام جلال الدین محلّی ہیں،جنھوں نے سورۃ الکہف سے لے کر سورۃ الناس تک تفسیر لکھی،پھر سورت فاتحہ کی تفسیر مکمل کی اور پیغامِ اجل آگیا۔ان کے بعد امام جلال الدین سیوطی نے سورۃ البقرہ