کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 284
مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے،اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کر لیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے،اسے اپنی طرف سے راستہ دکھا دیتا ہے۔‘‘ -276 حکمِ الٰہی قبول کرو: سورۃ الشوریٰ (آیت:۴۷) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّکُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لاَّ مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ مَا لَکُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍِ یَّوْمَئِذٍ وَّمَا لَکُمْ مِّنْ نَّکِیْرٍ} ’’(ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں،اللہ کی طرف سے آموجود ہو،اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو،اس دن تمھارے لیے کوئی جائے پناہ ہوگی نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا۔‘‘ -277 اجتنابِ کبائر،معاف کرنا اور باہم مشورہ کرنا: سورۃ الشوریٰ (آیت:۳۶،۳۷،۳۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَمَآ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْئٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَمَا عِنْدَ اللّٰہِ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ . وَالَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ کَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا ھُمْ یَغْفِرُوْنَ . وَالَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّھِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاَمْرُھُمْ شُوْرٰی بَیْنَھُمْ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ} ’’(لوگو!) جو (مال و متاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپایدار) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے۔(یعنی) ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا