کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 272
کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں،کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے اللہ نے بخشش اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔‘‘ اس آیت میں مومنوں کی علامات اور فضائل بیان کیے گئے ہیں۔[1] -261 ذکرِ الٰہی اور تسبیح: 1۔سورۃ الاحزاب (آیت:۴۱،۴۲،۴۳،۴۴) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا . وَّ سَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلًا . ھُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ وَ کَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا . تَحِیَّتُھُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَہٗ سَلٰمٌ وَ اَعَدَّ لَھُمْ اَجْرًا کَرِیْمًا} ’’اے اہلِ ایمان! اللہ کا بہت ذکر کیا کرو اور صبح و شام اُس کی پاکی بیان کرتے رہو۔وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اُس کے فرشتے بھی،تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر مہربان ہے۔جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (اللہ کی طرف سے) سلام ہوگا اور اُس نے اُن کے لیے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ ذکرِ الٰہی کرنے والی عورتوں اور مردوں کو ان لوگوں میں سے شمار کیا گیا ہے،جن کے لیے جنت و مغفرت اور اجر عظیم تیار کیا گیا ہے،جیسا کہ اسی سورۃ الاحزاب کی (آیت:۳۵) میں گزرا ہے۔ یہاں بہت سی نعمتوں کے انعام کرنے والے اللہ تعالیٰ کا حکم ہورہا ہے کہ
[1] مزید تفصیل کے لیے دیکھیں : تفسیر ابن کثیر (۴/ ۲۳۲)