کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 27
کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات
مصنف: ام عبد المتین عظمت فاطمہ
پبلیشر: ام القری پبلی کیشنز گوجرانوالہ
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
تقدیم
إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّءآتِ أَعْمَالِنَا،مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ہَادِيَ لَہٗ،وَأَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔أَمَّا بَعْدُ:
قارئینِ کرام! السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا کلامِ پاک ہے،جو مصادرِ شریعت میں سے اوّلین مصدر ہے۔
یہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزۂ خالدہ اور خوشگوار زندگی کے لیے کامل و شامل آسمانی دستور ہے۔
یہ قرآنِ کریم تمام جن و انس کے لیے ذریعۂ ہدایت اور خزینۂ رحمت ہے۔
جو اس کے احکام پر عمل پیرا ہو،اسے اللہ تعالیٰ عروج و ترقی کی رفعتوں سے آشنا کرتا ہے اور اسے پسِ پشت ڈالنے والوں کو تنزّل و اِدبار سے دوچار کر دیتا ہے۔
قرآنِ کریم حصولِ اجر و ثواب کا وہ ذریعہ ہے،جس کا صرف ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں۔
قرآنِ کریم قلبی و روحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔