کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 250
’’اے پیغمبر! تیرا کام صرف (ہمارے احکام) پہنچا دینا ہے (کوئی مانتا ہے یا نہیں ) اور حساب ہماری ذمے داری ہے۔‘‘ -237 نماز و زکات اور اطاعتِ رسول: سورۃ النور (آیت:۵۶) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَاَطِیعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ} ’’اور نماز پڑھتے رہو اور زکات دیتے رہو اور پیغمبرِ الٰہی کے فرمان پر چلتے رہو،تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔‘‘ یہاں مسلمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اللہ کی رحمت اور مدد حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے،جس پر چل کر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ رحمت اور مدد حاصل ہوئی۔ -238 اجازت لے کر داخل ہونے کے اوقات: سورۃ النور (آیت:۵۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْکُمْ الَّذِیْنَ مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ وَالَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوْا الْحُلُمَ مِنْکُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ مِّنْ قَبْلِ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَحِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَکُمْ مِّنَ الظَّھِیرَۃِ وَمِنْم بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآئِ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّکُمْ لَیْسَ عَلَیْکُمْ وَلاَ عَلَیْھِمْ جُنَاحٌم بَعْدَھُنَّ طَوّٰفُوْنَ عَلَیْکُمْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الْاٰیٰتِ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ} ’’مومنو! تمھارے غلام لونڈیاں اور جو بچے تم میں سے بلوغت کو نہیں پہنچے تین دفعہ (تین اوقات میں ) تم سے اجازت لیاکریں (ایک تو) نمازِ صبح