کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 210
{فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ۔م وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ بِالْعَشِیِّ وَالْاِبْکَارِ} ’’صبر کرو،بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح و شام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔‘‘ 3۔سورۃ المومن (آیت:۷۷) میں فرمایا ہے: {فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُھُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ} ’’(اے پیغمبر!) صبر کرو اللہ کا وعدہ سچا ہے،اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھا دیں،جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں ) یا تمھاری مدتِ حیات پوری کر دیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔‘‘ 200۔اقامتِ نماز اور صبر: پارہ 12{وَمَا مِنْ دَآبَّۃٍ}سورت ھود (آیت:۱۱۴،۱۱۵) میں فرمایا: {وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیْنَ . وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ} ’’اور دن کے دونوں سروں (صبح اور شام کے اوقات میں ) اور رات کی کئی ساعات میں بھی نماز پڑھا کرو،کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دُور کر دیتی ہیں۔یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں اور صبر کیے رہو کہ اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔‘‘