کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 99
چھٹی فصل:
عمر رسیدہ اشخاص کے لیے تدریس قرآن مجید کے طرق
پہلي مبحث:
1۔ قرآن مجید میں لفظ طریقہ:
قرآن مجید میں لفظ ((طرق)) کا مادہ مختلف مشتقات کے ساتھ گیارہ جگہ آیا ہے۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
{وَ لَا لِیَہْدِیَہُمْ طَرِیْقًا} (النسائ: 168)
{وَالسَّمَآئِ وَالطَّارِقِ} (الطارق: 1)
{وَاَلَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَی الطَّرِیقَۃِ} (الجن: 16)
{کُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا} (الجن: 11)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لفظ ((طرق)) کے مادہ سے متعدد صیغے مشتق ہوئے ہیں۔
2۔ تدریس میں طریقہ:
تدریس میں طریقہ سے مراد وہ ضروری خطوط ہیں، جن کے بغیر کوئی بھی عمل انجام پذیر نہیں ہو سکتا۔ ہر انسان کی زندگی کا ایک طریقہ ہوتا ہے جو اس کے عمل وسلوک سے ظاہر ہوتا ہے۔ ہر معلم کا اپنی تدریس میں ایک طریقہ ہوتا ہے۔ دین اسلام کے منظم دین ہے، جس میں رہتے ہوئے ہم سب زندگی گزارتے ہیں۔ یہاں ہمارا مقصود قرآن مجید، اس کی تدریس اور تعلیم ہے۔
معلم قرآن خصوصاً ان پڑھ اور عمر رسیدہ افراد کے معلم پر واجب ہے کہ وہ اپنا طریقہ اختیار کرنے میں دقت نظر سے کام لے۔ کیونکہ تدریس میں منظم طرق کو اختیار کرنے سے ہی