کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 96
٭ حفظ وتطبیق پر معاون عوامل:
[1]… اخلاص:
کیونکہ اخلاص، قبولیت عمل کا ذریعہ ہے، اور حفظ قرآن بھی عبادت اور قریب الٰہی کا ذریعہ ہے۔
[2]… دعا اور اللہ سے استعانت:
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
{ادْعُوْنِی اَسْتَجِبْ لَکُمْ} (غافر: 60)
’’مجھ سے مانگو، میں تمہیں عطا کروں گا۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إن ربکم حي کریم، یستحي من عبدہ اذا رفع یدیہ إلیہ أن یردہما صفرا خائیتین۔))
’’بے شک تمہارا رب حیاء والا اور عزت والا ہے، جب کوئی بندہ اس کی طرف اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو انہیں ناکام اور خالی ہاتھ واپس لوٹانے میں اسے اپنے بندے سے شرم آتی ہے۔‘‘
[3]… معاصی سے اجتناب:
امام شافعی فرماتے ہیں:
شکوت إلی وکیع سوء حفظی
فأرشدنی إلی ترک المعاصی
وأعلی بأن العلم نور
ونوراللّٰہ لا یأتی لعاص
’’میں نے استعاد وکیع سے سوء حفظ کی شکایت کی، انہوں نے ترک معاصی کی جانب میری راہنمائی فرمائی، اور مجھے بتایا کہ بے شک علم نور ہے۔ اور اللہ کا