کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 95
فوائد: [1]… اس میں سابقہ دونوں طریقوں کلی اور جزئی کے محاسن جمع ہیں۔ [2]… یہ سابقہ دونوں طریقہ کے نقصانات سے محفوظ ہے۔ [3]… زیادہ وقت ضائع نہیں ہونا۔ [4]… اس میں حفظ پختہ ہو جاتا ہے۔ [5]… کمزور حفظہ والے طلبہ کے لیے مناسب ہے۔ چوتھا طریقہ، وقفوں میں حفظ: [1]… یعنی طالبہ پہلے تمام آیات کو پڑھے۔ [2]… پھر اسے چھوڑ دے اور کسی دوسرے وقت میں دوبارہ پڑھے۔ [3]… پھر تیسری بار اسے تکرار سے پڑھے، بشرطیکہ ان کا درمیان وقفہ تین دن سے زیادہ نہ ہو۔ فوائد: [1]… طالب علم زیادہ وقفات میں زیادہ حفظ کر لیتا ہے۔ [2]… وقفات کا حفظ زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔ [3]… اس میں وقت اور راحت میسر آجاتی ہے۔ جو حفظ پر مددگار ہوتی ہے۔ [4]… وقفات تھکاوٹ اور سستی کو دور کر دیتے ہیں۔ [5]… طالبہ اپنے نفس کو دوبارہ تیار کر لیتی ہے اور اپنی اغلاط کو پہچان کر ان کی تصیح کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ نقصانات: [1]… یہ طریقہ چھوٹی عمر کی طالبات کے لیے نا مناسب ہے۔ [2]… مدارس میں قابل عمل نہیں ہے۔ [3]… طالبہ کی نگرانی مشکل ہو جاتی ہے۔