کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 95
فوائد:
[1]… اس میں سابقہ دونوں طریقوں کلی اور جزئی کے محاسن جمع ہیں۔
[2]… یہ سابقہ دونوں طریقہ کے نقصانات سے محفوظ ہے۔
[3]… زیادہ وقت ضائع نہیں ہونا۔
[4]… اس میں حفظ پختہ ہو جاتا ہے۔
[5]… کمزور حفظہ والے طلبہ کے لیے مناسب ہے۔
چوتھا طریقہ، وقفوں میں حفظ:
[1]… یعنی طالبہ پہلے تمام آیات کو پڑھے۔
[2]… پھر اسے چھوڑ دے اور کسی دوسرے وقت میں دوبارہ پڑھے۔
[3]… پھر تیسری بار اسے تکرار سے پڑھے، بشرطیکہ ان کا درمیان وقفہ تین دن سے زیادہ نہ ہو۔
فوائد:
[1]… طالب علم زیادہ وقفات میں زیادہ حفظ کر لیتا ہے۔
[2]… وقفات کا حفظ زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔
[3]… اس میں وقت اور راحت میسر آجاتی ہے۔ جو حفظ پر مددگار ہوتی ہے۔
[4]… وقفات تھکاوٹ اور سستی کو دور کر دیتے ہیں۔
[5]… طالبہ اپنے نفس کو دوبارہ تیار کر لیتی ہے اور اپنی اغلاط کو پہچان کر ان کی تصیح کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔
نقصانات:
[1]… یہ طریقہ چھوٹی عمر کی طالبات کے لیے نا مناسب ہے۔
[2]… مدارس میں قابل عمل نہیں ہے۔
[3]… طالبہ کی نگرانی مشکل ہو جاتی ہے۔