کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 93
حفظ قرآنِ مجید کے طرق
پہلا طریقہ، کلی طریقہ:
یہ مضبوط حافظہ والے بچوں کے لیے، اور چھوٹی سورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ میں حفظ کے لیے مقرر آیات کے شروع سے آخر تک ایک ہی دفعہ تلاوت کی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ آیات حفظ ہو جائیں۔ اس میں اجزاء یا تکرار نہیں ہوتا۔
اس طریقے کے فوائد:
[1]… مقررہ سبق اکٹھا یاد ہو جاتا ہے۔
[2]… حفظ پر ترغیب پیدا ہوتی ہے۔
[3]… حفظ پختہ ہوتا ہے۔
[4]… تمام آیات پر توجہ ایک جیسی ہوتی ہے۔
نقصانات:
[1]… کمزور طلباء کو تھکا دیتا ہے۔
[2]… انتہائی ذہانت وفطانت اور استعداد کا متقاضی ہے۔
[3]… طویل وقت کا محتاج ہے۔
[4]… توجہ منتشر ہو جاتی ہے اور نسیان زیادہ ہو جاتا ہے۔
دوسرا طریقہ، جزئی طریقہ:
یہ طریقہ سطح کی طالبات کے لیے کار آمد ہے۔ اس میں سبق کو متعدد ٹکڑوں اور اجزاء میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ اور ایک ایک ٹکڑے کو تکرار کے ذریعے یاد کیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ حفظ مکمل ہو جاتا ہے۔