کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 91
تلاوت کروائے۔ تجوید کے اہداف: [1]… طلبہ کو اس لب ولہجہ میں قرآن مجید کی تعلیم دینا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو سکھلایا تھا۔ [2]… مخارجِ حروف اور حرکات کے ضبط پر طلباء کی صلاحیتوں کو ترقی دینا۔ [3]… تمام تجویدی مہارتوں کا متعلّمین کی زبانوں کو عادی بنانا اور ہر حکم کو اس کی لسانی مہارت دینا، بسا اوقات ایک حکم کی ایک سے زائد مہارتیں ہوتی ہیں۔ مثلاً حکم اقلاب کی تین مہارتیں ہیں: (ا)… نون ساکن یا نون تنوین کو میم سے بدلنے کی مہارت (د)… تشدید سے بچتے ہوئے باء سے پہلے میم ساکن میں اخفاء کی مہارت (ج)… غنہ کا اظہار [4]… معلم پر لازم ہے کہ وہ ان مہارتوں کے اتقان میں اپنے تلامذہ کی خوب تربیت کرے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مشق کروئاے تاکہ وہ ان تمام مراتب کو درست ادا کر سکیں۔ درس تجوید کو احکام تجوید کے ساتھ تطبیق دینے کے مراحل: * ترتیل، تدویر، حدر اور ان کی شرح * اہداف کی وضاحت * تمہید * مناقشرو استنباط * تطبیق * تقسیم * تقویم * ہوم ورک