کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 90
مناسب وضاحتی وسائل
مناسب وضاحتی وسائل کا استعمال تعلیمی عمل کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔
وضاحتی وسائل کی اہمیت:
٭ ان سائل کے استعمال سے مکمل اہداف کے حصول میں آسانی ہو جاتی ہے۔
٭ تھوڑی محنت سے زیادہ اہداف حاصل ہو جاتے ہیں۔
٭ اہداف کا حصول جلدی ممکن ہو جاتا ہے۔
وضاحتی وسائل کی انواع:
[1]… معلمہ کی مشقی تلاوت: (یہ براہ راست سب سے پہلا مرحلہ ہے)۔
[2]… کیسٹ سے کسی مجود قاری کی مشقی تلاوت: (یہ بالواسطہ وسیلہ ہے)۔
[3]… احکام کی وضاحت کے لیے مختلف رنگوں کے ذریعے بلیک بورڈ کا استعمال۔
[4]… تحقق مشافہت کے لیے ویڈیو اور ٹیلی ویژن کی تصاویر سے استفادہ۔
[5]… خاکوں کا استعمال: احکام کی وضاحت کے لیے مختلف خاکے بنا کر طالبات قلقلہ اور مراتب غنہ وغیرہ کے خاکے، احکام کو سمجھنے کا یہ ایک آسان ترین ذریعہ ہے۔
تلاوت کے مراحل:
[1]… معلمہ مضمون درس کی آیات کے تلاوت کرے۔
[2]… ان آیات ک اجمالی معنی کی وضاحت کرے۔
[3]… مصحف میں لگی علامات وقف کی طرف اشارہ کرے۔
[4]… پوری کلاس کو اکٹھی اور گروپس میں تلاوت کروائے، پھر فرداً فرداً ایک ایک کو