کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 89
تعلیم قرآن مجید میں قلبی اہداف [1]… معلم کو چاہیے کہ مشقی تلاوت کے دوران طلباء کے سامنے انتہائی خضوع وخشوع کا اظہار کرے۔ [2]… وعید اور جہنم کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت خوف کا اظہار کرے۔ [3]… نعمت اور جنت کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت اظہار مسرت کرے۔ [4]… معلم طلباء پر واضح کرے کہ قرآن مجید کتب سماویہ میں سے سب سے آخری کتاب ہے۔ [5]… ساتھی طلباء کی تلاوت انتہائی خضوع وخشوع اور اطمینان سے سنی جائے۔ [6]… آیات قرآنیہ میں مذکور احکام پر محبت واخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی سچی رغبت رکھی جائے۔ [7]… معلمہ کو چاہیے کہ وہ قرآن مجید کی بہت زیادہ تعظیم کرے، تاکہ طالبات کے قلوب واذہان میں بھی کلام الٰہی کی عظمت پیدا ہو۔ ملاحظہ ہو: یہ تعلیم قرآن مجید کے وجدانی اہداف ہیں۔ ٭…٭…٭