کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 89
تعلیم قرآن مجید میں قلبی اہداف
[1]… معلم کو چاہیے کہ مشقی تلاوت کے دوران طلباء کے سامنے انتہائی خضوع وخشوع کا اظہار کرے۔
[2]… وعید اور جہنم کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت خوف کا اظہار کرے۔
[3]… نعمت اور جنت کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت اظہار مسرت کرے۔
[4]… معلم طلباء پر واضح کرے کہ قرآن مجید کتب سماویہ میں سے سب سے آخری کتاب ہے۔
[5]… ساتھی طلباء کی تلاوت انتہائی خضوع وخشوع اور اطمینان سے سنی جائے۔
[6]… آیات قرآنیہ میں مذکور احکام پر محبت واخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی سچی رغبت رکھی جائے۔
[7]… معلمہ کو چاہیے کہ وہ قرآن مجید کی بہت زیادہ تعظیم کرے، تاکہ طالبات کے قلوب واذہان میں بھی کلام الٰہی کی عظمت پیدا ہو۔
ملاحظہ ہو:
یہ تعلیم قرآن مجید کے وجدانی اہداف ہیں۔
٭…٭…٭