کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 88
زیادہ قوی ہے۔ مفتوح بعد الارض کا یا مکسور یا مفہوم کا۔ مرحلۃ التطبیق: طالبات سے سورۃ الغاشیۃ میں سے حروف استعلاء نکلوائے جائیں اور پہلے تینوں مراتب تفخیم کے بارے میں پوچھا جائے۔ تقسیم کا مرحلہ: طالبات سے مراتب تفخیم کی مشق سنتے ہوئے ان کی غلطی نکالنا اور درست ادائیگی تفخیم کی نشاندہی کرنا، اور ان میں ان احکام کی ادائیگی کی مہارت پیدا کرنا۔ تقویم کا مرحلہ: دوران سبق آنے والی غلطیوں کی اصلاح کرنا، یعنی سبق کے دوران مراتب تفخیم یا اداء معلمہ میں سے جن امور کی طالبات کو سمجھ نہ آئی ہو، دوبارہ ان کی شرح کر دینا، یہان تک کہ ان احکام کی مکمل شکل میں تطبیق ہو جائے۔ ہوم ورک: سورۃ الشمس سے پہلے تین مراتب تفخیم کا استخراج ٭…٭…٭