کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 87
چوتھا مرتبہ: حرف استعلاء ساکن جیسے یختلفون، واختلاف
پانچواں مرتبہ: حرف استعلاء مکسور جیسے خیانۃ، خلاف [1]
علامات تجوید:
مد، غنہ، قلقلہ، تفخیم
مبتدئات کی معروف اخطائ:
مبتدئات سے عموماً آواز کی پختگی اور زبان کی بلندی میں غلطی ہو جاتی ہے۔ لہٰذا انہیں حروف تفخیم بار بار پڑھاتے جائیں۔ پہلے حروف استعلاء والے کلمات کی مشق کروائی جائے۔ پھر ایک ایک حروف کو لے کر تمام مراتب تفخیم کی مشق کروائی جائے۔
مرحلۃ العرض:
سورۃ الطارق سے چند مثالیں:
{وَالسَّمَآئِ وَالطَّارِقِo وَمَا اَدْرٰکَ مَا الطَّارِقُo النَّجْمُ الثَّاقِبُo اِِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَیْہَا حَافِظٌo فَلْیَنظُرِ الْاِِنسَانُ مِمَّ خُلِقَo}
(الطارق: 5)
یہ مثالیں استقرائی اور استنباطی دونوں طریقوں سے پڑھائی جائیں۔
پہلے معلمہ خود قرأت کرے، جس میں احکام تجوید خصوصاً حروف استعلاء اور مراتب تفخیم کا خصوصی خیال رکھے۔ اور ہر ہر حرف کی تفخیم کو وضاحت کے ساتھ سمجھائے، حتیٰ کہ طالبات مراتب تفخیم کو اچھی طرح سے سمجھ لیں۔
پھر کسی نمایاں طالبہ کو قرأت کا حکم دے اور اسے نئی مثالیں پیش کرنے کا کہے تاکہ دیگر طالبات اس کی تقلید میں مراتب تفخیم سے بخوبی آگاہ ہو جائیں۔
درست ادائیگی سے مراتب تفخیم مستنبط کیے جائیں اور طالبات سے سوال کیا جائے کہ: ((الطارق))، ((الأرض)) اور ((فلینظر)) ان تینوں حروف میں سے کس کا مرتبہ تفخیم
[1] بغیۃ الکمال شرح تحفۃ الأطفال للشیخ اسامۃ عبدالوہاب