کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 85
٭ الروح فیہا: یعنی جبرئیل اس میں نازل ہوتے ہیں۔ علامات تجوید: ((مد، عنہ، قلقلہ، تفخیم)) تلاوت کی معروف اخطاء میں سے ایک خطاء یہ بھی ہے کہ ((انا)) پر غنہ نہ کیا جائے اور ((انزلناہ)) کے ہمزہ قطعی میں تسہیل کر دی جائے۔ ضروری ہے کہ بلیک بورڈ پر صحیح اور غلط دونوں الفاظ لکھے جائیں۔ پھر افطاء کو مٹا دیا جائے اور درست کو بلیک بورڈ پر چھوڑ دیا جائے۔ درس تجوید کی مشق کلاس کی سطح: مبتدئات مقدمہ درس: مراتب تفخیم مراتب تفخیم کے درس سے حاصل ہونے والے اہداف 1۔ معرفی اہداف: ٭ طالبہ حروف تفخیم اور مراتب تفخیم کو پہچان لے۔ ٭ طالبہ پانچوں مراتب تفخیم کا باہم مقار نہ کرے۔ ٭ طالبہ نسبی تفخیم اور اس کے حروف کو مراتب تفخیم کی تقسیم سے ممتاز کر سکے۔ 2۔ مہاری اہداف: ٭ طالبہ تفخیم کی ادائیگی کے مختلف مراتب کے باہر ہو جائے۔ ٭ طالبہ کے لیے تفخیم نسبی کی درست ادائیگی ممکن ہو۔ 3۔ وجدانی اہداف: ٭ طالبہ حروف تفخیم کے مختلف مراتب کی ادائیگی سے عظمت قرآن کو سمجھ لے۔ ٭ طالبہ قرآن مجید کی فصاحت وبلاغت اور عظمت کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔