کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 77
٭ تمہید کی تعریف:
تمہید سے مراد یہ ہے کہ درس کے موضوع اور اہمیت کے بارے میں طالبات کے اذہان کو تیار کرنا۔
٭ اچھی تمہید کی صفات:
[1]… وہ طلباء کی عمر اور ان کی ذہنی سطح کے مناسب ہو۔
[2]… وہ باعث اشتیاق ہو، جس سے طلباء اپنے درس میں مشغول ہو جائیں۔
[3]… وہ نئے سبق تک پہنچنے کا ذریعہ ہو۔ یعنی وہ تمہید سابق سبق کو نئے سبق کے ساتھ مربوط کر دے۔
[4]… اسلام علیکم کے ساتھ شروع کی گئی ہو۔ اس میں ذہنی طور پر غائب طلباء سے سوالات کیے جائیں تاکہ تمام طلباء ہمہ تن گوش ہو کر اسے سنیں۔
٭ عرض کی مہارت:
[1]… درس کے عمومی افکار بار بار دہرانا (خواہ تلاوت ہو یا تجوید ہو)
[2]… آیات قرآنیہ کو بلیک بورڈ پر لکھنا تاکہ ان کا حفظ آسان ہو جائے۔ لیکن یاد رہے کہ وہ آیات زیادہ لمبی نہ ہوں۔
[3]… اجمالی معنی کی شرح
[4]… مشکل الفاظ کی کتابت
تجوید:
تجوید کے سبق میں پڑھنے جانے والے قاعدہ کا اعلان اور اس کی بلیک بورڈ پر کتابت۔
عناصر:
[1]… تختیوں کو واضح کرنا یا مثالوں کو بلیک بورڈ پر لکھنا۔
[2]… معلمہ کا مجود محقق تلاوت کرنا۔
[3]… اس تلاوت میں بیان کیے گئے احکام کی وضاحت کر دینا۔