کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 60
٭ ذہین معلمہ مشکلات کو بآسانی حل کر لیتی ہے۔ ٭ کامیاب معلمہ مختلف امور کو ان کے تمام پہلوؤں سے دیکھتی ہے۔ ٭ عقل مند معلمہ کے پاس، طالبات کی ذہنی وعملی سطح کے مطابق ان کے قلوب واذہان کے مناسب مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اور وہ سنجیدہ وغیر سنجیدہ طالبات کو جان جاتی ہے۔ ٭ وہ طالبات سے ان کی عقلی سطح کے مطابق مخاطب ہوتی ہے۔ عملی طور پر پسماندہ طالبہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ذہین معلمہ کی محتاج ہوتی ہے۔ جو اسے ان مسائل پر غالب کر دیتی ہے۔ ٭ تعلیم قرآن فقط تلقین الفاظ کا نام نہیں ہے بلکہ یہ حفظ، فہم اور استنباط احکام کا نام ہے۔ ٭…٭…٭