کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 58
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ جب حدیث نبوی کا درس دینے کے لیے آئے تو وضو کرتے اور خوبصورت لباس پہن کر آتے تھے، ان سے ان کی وجہ دریافت کی گئی تو فرمایا:
((أما کان یجد ہذا مائً فیغسل بن ثوبہ۔))
’’کیا اس کو پانی نہیں ملا، کہ اس سے اپنے کپڑوں کو دھو لیتا۔‘‘
4۔ فنی وتربیتی صفات:
[1]… تربیتی میدان کی مہارت:
یہ مہارت کسبی ہے، فطری نہیں۔ اس کو عملی تربیت بھی کہا جاتا ہے، بیک وقت فن بھی ہے اور عبادت بھی ہے۔
٭ تربیتی میدان کی مہارت کے فوائد:
٭ معلمہ طالبات میں معرفت کا ملکہ پیدا کر دیتی ہے۔
٭ طالبات کو تعلیم کی اہمیت وضرورت سے روشناس کروا دیتی ہے۔ اور ان کے لیے احکام شرعیہ اور اوامر ونواہی کو واضح کر دیتی ہے۔
٭ تعلیم وتربیت کے اصولوں کی ماہر معلمہ طالبات میں سے مترددہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، ضعیفہ کی معاونت کرتی ہے، سست کو چست بنا دیتی ہے اور متفوق کی تعرف کرتی ہے۔
اہم فوائد:… اس کا سب سے بڑا فائد یہ ہوتا ہے کہ طالبات کی انفرادی، اجتماعی، علمی اور ثقافتی تمام ترجیحات کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور وہ مدارس قرآن سے حفظ کے ساتھ ساتھ بیک وقت علم، تہذیب وثقافت اور تربیت کے عظیم الشان اصولوں سے مزی ہو کر نکلتی ہیں۔
معلمہ یہ مہارت کیسے حاصل کرلے۔؟
معلمہ کو یہ مہارت اپنی طالبات کی علمی، نفسیاتی اور اجتماعی تربیت کا اہتمام کرنے سے خود بخود حاصل ہو جاتی ہے۔
[2]… شخصیت کی قوت: