کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 55
٭ تربیتی فضا کی فراہمی تاکہ طالب علم حلقات قرآنیہ میں پابندی سے حاضر دے سکے۔
٭تربیتی معفت کے فوائد:
٭ تعلیم قرآن فقط حفظ قرآن تک محدود نہیں رہتی، بلکہ طلباء کی حقیقی وعملی زندگی پر اس کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور وہ احکام شرعیہ کو اپنے اوپر لاگو کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔
٭ طالب علم کا اخلاق وعمل زمین پر چلتا پھرتا قرآن بن جاتا ہے۔
[4]… ثقافتی معرفت:
قرآن مجید کے معلم کو دیگر لوگوں سے زبان وسیع العلم اور تہذیب وثقافت سے روشناس ہونا چاہیے۔
معلم جس قدر تہذیب وثقافت سے آگاہ ہوگا، اس قدر طلباء کے مسائل کو حل کرنے، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں حفظ وتعلم کی ترغیب دینے پر قادر ہوگا۔
اس طرز عمل سے معلمات اور متعلمات کے مابین رشتہ تلمذ اور گہرا ہو جاتا ہے جو زندگی کے ہر لمحے ایک دوسرے کے کام آتا ہے۔
3۔ خارجی صفات:
[1]… بشارت ومسکراہٹ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((تسبمک فی وجہ أخیک صدقۃ۔))
’’تیرا تیرے بھائی کے سامنے مسکرانا، صدقہ ہے۔‘‘
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
{وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا} (البقرۃ: 83)
’’اور لوگوں سے اچھی بات کہو۔‘‘