کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 52
٭ عدل کے فضائل: ٭ عدل وانصاف، اتفاق واتحاد کی ضمانت ہے، اور اس سے مزید جہد مسلسل کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ٭ عدل وانصاف کامیابی کے اسباب میں سے ایک اہم ترین سبب ہے۔ ٭ عدل وانصاف سے متعلمین کے درمیان باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔ ورنہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ ٭ عدل کی علامات: ٭ تلاوت سننے میں عدل۔ ٭ تقسیم سوالات میں عدل۔ ٭ تصیح اخطاء میں عدل۔ ٭ معنوی ومادی القادات میں عدل۔ ٭ توجہ والثقات میں عدل۔ ٭ سزا میں عدل۔ 2۔ علم ومعرفت کی صفات: [1]… شرعی معرفت: شرعی معرفت معلمہ قرآن کی شخصیت کے لیے بنیادی صفت ہے۔ ٭ شرعی معرفت کی تعریف: معرفت شرعیہ سے مراد وہ علم شرعی ہے، جس کی معرفت کے بغیر عبادت صحیح نہیں ہوتی، یہ ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض عین ہے۔ اور معلمہ قرآن کے حق میں زیادہ تاکیدی حکم کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی بنیادی صفات میں شامل ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِِلٰہَ اِِلَّا اللّٰہُ} (محمد: 19)