کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 41
’’مشافہت ایک خاصیت ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے معلم اور متعلّم کے درمیان رکھ دیا ہے۔ معلم کے سامنے متعلّم پر علم وحکمت کے ایسے ایسے شہ پارے منکشف ہو جاتے ہیں، جن کو وہ تنہا حاصل نہیں کر سکتا۔‘‘
سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
میں نے تین امور میں اپنے رب کی موافقت کی ہے۔
1۔ اہل علم کی مجالس میں، کیونکہ معلمین کے سامنے متعلمین پر ایسے امور منکشف ہوتے ہیں، جو معلمین کے بغیر نہیں ہوتے۔
2۔ متعلمین میں علم کا یہ نور اتنا ہی باقی رہتا ہے، جتنا کہ وہ اپنے معلمین کی متابقت کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ ادب سے پیش آتے ہیں۔
3۔ اور جتنی ان کی اقتداء کرتے ہیں۔