کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 35
وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے اپنے ہونٹوں کو حرکت دیا کرتے تھے۔ اس طرح سیّدنا سعید بن مسیب، سیّدنا عبداللہ بن عباس کی مانند اپنے ہونٹوں کو حرکت دے کر بتلایا کرتے تھے۔ چنانچہ اللہ رب العزت نے یہ آیت مبارکہ: {لَا تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ} (القیامۃ: 16) ’’نازل فرما کر آپ کو ہونٹوں کر حرکت دینے سے منع فرما دیا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شدت وحی کی وجہ سے اپنے ہونٹوں کو حرکت دیا کرتے تھے۔ 2۔ تعلیم نبوی کا مرحلہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس ذوق وشوق کے ساتھ سیّدنا جبرئیل علیہ السلام سے اخذ کرتے تھے، اس اہتمام کے ساتھ اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی سکھلا دیا کرتے تھے۔ آپ نے ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ ہی میں ان تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز فرما دیا تھا۔ ابتدائً آپ نے اپنے گھرانے اور مسلمان ہونے والے چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تعلیم دی۔ جب مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو یہ تعلیمی سلسلہ دار ارقم میں منتقل ہو گیا، جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعلیم وتربیت کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ، سیّدنا عبداللہ بن مسعود، اور سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دس آیات پڑھاتے تھے، اور جب تک وہ ان دس آیات میں مذکورہ علم وعمل دونوں سے آشفانہ ہو جاتے تھے ان دس سے آگے نہ گزرتے تھے۔‘‘ صحیح بخاری میں سیّدنا شفیق بن سلمہ سے مروی ہے کہ سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ((واللّٰہ لقد أخذت من فی رسول اللّٰہ بضعا وسبعین سورۃ،