کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 21
پہلی فصل:
اسلامی معاشرے میں مدارس قرآنیہ کی اہمیت
1۔ مدارس قرآنیہ مسلمانوں کے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینے اور انہیں تجوید وقراء ۃ ومعانی قرآن سکھلانے کے وسائل میں سے ایک اہم ترین وسیلہ ہیں۔ اور امت مسلمہ کے لیے دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی خیر وبھلائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔
2۔ یہ مدارس کتاب اللہ کے ساتھ امت کے اہتمام کے مظاہر میں سے عظیم الشان مظہر ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نمازوں، خطبات جمعۃ المبارک، مجالس وعظ ونصیحت، دعوت وتبلیغ اور قضاء وفتوی میں کثرت سے قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔ آپ نے قرآن مجید پڑھنے پڑھانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
((خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ۔)) (بخاری)
’’تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید پڑھتا پڑھاتا ہے۔‘‘
حفظ وتعلیم قرآن مجید کی فضیلت:
1۔ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنا قرب الٰہی کا ذریعہ ہے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((ما اجتمع قوم فی بیت من بیوت اللّٰہ یتلون کتاب اللّٰہ وتیدراسونہ بیہم إلا نزلت علیہم السکینۃ وغشیتہم الرحمۃ، وحفتہم الملائکۃ، وذکرہم اللّٰہ فیمن عندہ۔))
’’جب بھی قوم کے لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور اس کا مذاکرہ کرتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی