کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 20
8۔ قرآن مجید کی معلمہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو ترقی دینا، تاکہ وہ اپنے تربیتی فرائض کو بحسن وخوبی بجا لا سکے۔
تعلیمی پروگرام کو کامیاب بنانے کے چند اصول:
1۔ قرآن مجید کو مجرد تلقین ومشافہت کی بجائے سمجھ کر حفظ کروایا جائے۔
2۔ حلقات قرآنیہ میں طالبات کی حاضری کو مسلسل بنانے کے لیے متنوع قسم کے پرکشش اسالیب وطرف اختیار کیے جائیں۔
3۔ منفی طریقے اختیار کرنے جیسے سزا دینے میں سختی کرنے اور کمزور طالبات کا مذاق اڑاتے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
4۔ صغرسنی میں تعلیم دی جائے، کیونکہ اس عمر کی تعلی، دل میں راسخ، حفظ میں پختہ اور لوہے پر لکیر کی مانند مضبوط ہوتی ہے۔
5۔ دوران تعلیم معلمات کے لیے مفید کورسز رکھے جائیں اور ان کی اخلاق وذہنی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔
٭…٭…٭