کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 16
ہو، طلباء کو اللہ کا مہمان اور اپنا روحانی فرزند سمجھتا ہو۔ ان کے ساتھ اپنی اولاد کی مانند خیر خواہی وہمدردی کا جذبہ رکھتا ہو اور اخلاق حسنہ وصفات عالیہ سے مزین ہو۔ تاکہ تعلیم کے اہداف ومقاصد کو حتیٰ الامکان حاصل کیا جا سکے۔
اساتذہ کرام کی تربیت وٹریننگ کے اس نیک جذبہ کے تحت محترمہ ’’ہدایٰ الشاذلی معلمۃ القرآن الکریم بمدارس تحفیظ القرآن بالمدینۃ المنورۃ‘‘ نے یہ چند تجاویز ومعروضات پیش کی ہیں، جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور شاندار ہیں اور اساتذہ کرام کی تربیت کے باب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ کتاب اگرچہ خواتین اساتذہ کے لیے لکھی گئی ہے، لیکن یہ قرآن مجید کی تعلیم دینے والی خواتین وحضرات تمام اساتذہ کے لیے کار آمد اور مفید ہے۔
کتاب کی اس افادیت واہمیت کی پیش نظر استاد محترم قاری محمد ابراہیم میر محمدn کے حکم پر اس کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اسے قبولیت عام عطا فرمائے اور مصنّفہ، مترجم شر اور تمام طالبان علم کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین
مترجم
قاری محمد مصطفی راسخ
رکن دارالمعارف اسلامیہ کالج لاہور
سابق رکن مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
٭…٭…٭