کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 134
مراتب غنہ
غنه:۔۔ غنہ دو حروف میم اور نون کی صفت لازمہ ہے، یعنی غنہ کی آواز نون اور میم میں لازمی ہے۔
حروفِ غنه:۔۔ (م،ن)
مراتب غنه:
1۔ مشدد: ۔۔۔ برابر ہے کہ وہ تشدید اصل کلمہ کی ہو، جیسے: (محمد)، (حمالة) ، (جنات)، (جهنم)
2۔ یا وہ تشدید بسبب ادغام کامل ہو، برابر ہے کہ ایک کلمہ میں ہو یا دو کلموں میں ہو جیسے: (عم)، (إن نشأ)، (من مال)، (اركب معنا) غنہ کی مقدار دو حرکت ہے۔
3۔ مدغم بادغام ناقص، جیسے: (من وال)، (من يعمل) اس غنہ کی مقدار بھی دو حرکت ہے۔
4۔ مخفیات:
(الف) اخفاء حقیقی، جیسے: (ريحا صرصرا)
(ب) اخفاء شفوی، جیسے: (فاحكم بينهم) (ج) اقلاب، جیسے: (سميع م بصير)
اس غنہ کی مقدار بھی دو حرکت ہے۔
5۔ ساکن مظہر:
(الف) اظہار حلقی، جیسے: (عنهم) (ب) اظہار شفوی، جیسے: (وهم فرحون)
اس میں اصل غنہ ہو گا۔
6۔ مطلق متحرک: جیسے: (يُنادون)
اس میں بھی اصل غنہ ہو گا۔