کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 129
مد طبعی اور حرفِ لین میں فرق
حروف: الف ساکن ما قابل مفتوح جیسے (قال) واؤ ساکن ما قابل مضموم جیسے (يقول) یاء ساکن ما قبل مکسور جیسے (قيل) تینوں کی اکٹھی مثال جیسے (نوحيها)
واؤ ساکن ما قبل مفتوح جیسے (خوف) یاء ساکن ما قبل مفتوح جیسے (بيت)
مخرج: مد طبعی کا مخرج جوف مقدر ہے حرف لین کا مخرج واؤ اور یاء متحرکہ کا ہے۔ (محقق)
صفات: جہر، رخوت، استفال، انفتاح، إصمات، اخفاء جہر، رخوت، استفال، انفتاح، إصمات، لین
مقدارِ مد: مد طبعی میں وصلاً دو حرکتوں کے برابر مد کی جاتی ہے جب کہ وقفا مد عارض وقفی ہونے کی وجہ سے (6،4،2) حرکات مد ہوتی ہیں۔
لین میں وصلاً دو حرکتوں سے کم مد کی جاتی ہے (جو بالمشافہ ثابت ہوتی ہے) جب کہ وقفاً مد عارض لین ہونے کی وجہ سے (6،4،2) حرکات مد ہوتی ہیں۔
اجتماع ساکنین کے وقت: (1)وصلاً اجتماع ساکنین کی وجہ سے مد ساقط ہو جاتی ہے۔ جیسے: (حاضري المسجد)، (مُلاقُوا اللّٰه) حرفِ مد لفظاً محذوف ہو گا نہ کہ رسماً۔
(1)وصلاً اجتماع ساکنین کی وجہ سے واؤ کو ضمہ اور یاء کو کسرہ کی حرکت دی جائے گی جیسے (اشتروا الضلالة)، (ثلثي الليل)
٭۔۔جب حرف مدہ اور ساکن ایک ہی کلمہ میں آ جائیں تو مد لازم کلمی مثقل ہونے کی وجہ سے 6 حرکات مد ہو گی۔ جیسے: (ولا الضآلين)، (اتحاجوني)
٭۔۔ اجتماع ساکنین کی وجہ سے (يُطع) اور (يُهن) جیسے کلمات میں حرف مدہ ساقط ہو جائے گا، ان کی اصل (يطيع) اور (يهين) ہے۔
٭۔۔ اس طرح وصلاً (الرسولا)، (السبيلا)، (الظنونا) اور (قواريرا) کے آخر سے الف ساکن ساقط ہو جائے گا۔