کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 128
[2]… اس الف مدہ کے وجود کی دلیل یہ ہے کہ یہ قدیم مصاحف میں موجود تھا اور بعض پاکستانی مصاحف میں اب بھی موجود ہے۔ [3]… اکثر عامۃ الناس… جیسا کہ بلاد شام میں… لفظ جلالہ کو ’’اکبر‘‘ کے ساتھ ملاتے ہوئے اس میں وصلاً لحن موسیقی کا اعتبار کرتے ہوئے دو حرکتوں سے زیادہ مد کرتے ہیں۔ اگر سورۃ الاخلاص کی پہلی آیت پر وقف کر کے دوسری آیت {اللّٰہ الصَّمَدْ} سے ابتداء کی جائے تو ہمزہ مفتوحہ سے ابتداء کی جائے گی اور لام کو موٹا پڑھا جائے گا۔ لیکن اگر پہلی آیت کو دوسری آیت کے ساتھ وصل کر کے پڑھا جائے تو لفظ ((احد)) کی تنوین کو کسرہ دے کر پڑھیں گے، ہمزہ وصلی ساقط ہو جائے گا اور لفظ جلالہ کا لام باریک پڑھا جائے گا۔ (تمـــــت بالخـــــیر) ٭…٭…٭