کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 121
تلاوت میں کی جانے والی چند مشہور غلطیاں
[1]… تفخیم ہمزہ جیسے ((أعوذ)) تفخیم میم جیسے ((مخمصۃ)) تفخیم باء جیسے ((البرف)) تفخیم لام جیسے ((ولیتلطف)) وغیرہ۔
[2]… شین کے قریب آنے والی جیم اور تشدید کو واضح کر کے پڑھنا واجب ہے، جیسے: ((کشجرۃ خبیثۃ اجتشت))، ((وأنموا الحج والعمرۃ للّٰہ)) ((إن قرآن الفجر کان مشہودا))
[3]… اوقاف کی معروف غلطیاں:
1۔ حرکت پر وقف کرنا نا جائز ہے۔
2۔ وسط کلمہ میں وقف کرنا ناجائز ہے۔
3۔ موقوف علیہ حرف، اگر حرف مستعلیہ، حرف قلقلہ یا حرف تفخیم وتر قیق ہو تو اس کی رعایت رکھنا واجب ہے۔
[4]… حروف قلقلہ کے علاوہ دیگر ساکن حروف پر قلقلہ کرنا۔
[5]… ضاد کو ظاء سے اور تاء کو طاء سے ممتاز کرنا جیسے ((فمن اضطر)) ((أوعظت))
[6]… ہاء کو ظاہر کر کے پڑھنا، کیونکہ یہ حرف خفی ہے اور اس میں صفت اخفاء پائی جاتی ہے جیسے ((جباہہم))، ((علیہم))، ((الہکم)) خصوصاً وقف میں جیسے ((القارعۃ))، ((اللّٰہ))
٭ چند مزید غلطیوں کی نشاندہی:
[1]… بعض طالبات کو ہم غلط پڑھتے ہوئے سنتے ہیں، وہ ہر حرف کو ناک میں پڑھتی