کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 115
ساتویں فصل: حلقات قرآنیہ میں تربیتی رکاوٹیں 1۔ کمزور درسی تحصیل: اس کا سبب کلاس میں کثرت مشاغل اور معلم وطالب علم کی طرف سے قلتِ متابعت ہے۔ 2۔ کلاس میں طلباء کی کثرت: کثرت تلامذہ کی وجہ سے معلم کے لیے تمام طلباء کو توجہ دینا ممکن نہیں رہتا، اور قرآن مجید کی تعلیم میں مشافہت پر اعتماد کیا جاتا ہے۔ 3۔ مدرسہ کے ساتھ کمزوری خاندانی تعلق: اس سے طالب علم کی علمی و ذہنی سطح کو پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ 4۔ اسالیب تربیت سے معلم کی جہالت: کیونکہ اسالیب تربیت طالب علم کو حفظ وتشویق پر معاونت فراہم کرتے ہیں۔ 5۔ تلامذہ پر معلم کی سختی: ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَلَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ} (آل عمران: 159) ’’اگر آپ سخت دل، ترش رو ہوتے تو یہ آپ کے ارد گرد سے چھٹ جاتے۔‘‘ کیونکہ تربیت رحمت وشفقت اور عدل وانصاف کی فضا ہی میں اپنے نتائج دے سکتی ہے۔ 6۔ معلم کی تلقین پر اکتفاء کر لینا: تربیتی اسالیب کا تقاضا ہے کہ سمجھ کر حفظ کیا جائے اور قرآن مجید سے مستنبط مسائل پر