کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 112
ہے۔ بایں طور پر کہ آواز اور تصویر دونوں کے ساتھ تلاوت سنی جائے۔ طالب علم تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ نطق کے دوران شیخ کے ہونٹوں کا بھی خیال رکھے۔ اس طرح تعلیم میں دو حواس سمع وبصر شریک ہو جائیں گے۔ اور یہ بات تجربے سے ثابت ہے کہ جو طالب علم تعلیم میں ایک سے زیادہ حواس استعمال کرتا ہے اس کا حفظ پختہ اور ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور اسے دیگر سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
٭…٭…٭