کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 110
اگر طالب علم ان اوقات میں کسی ایک وقت بھی مدافعت سے مراجعت کرتا رہے تو وہ اسے کافی ہو جائے گا۔ لیکن مراجعت کے دوران منزل کی پختگی پر اطمینان ضروری ہے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ استاد طالب علم سے متفرق سوالات کرے اور اس کے حفظ والتقان کی درجہ بندی کرے۔ مراجعت کا افضل ترین طریقہ یہ ہے کہ انفرادی طو پر کسی کو سنایا جائے، کیونکہ بعض اوقات انسان غلط پڑھ رہا ہوتا ہے۔ لیکن اسے غلطی معلوم نہیں ہوتی، جو کسی دوسرے کو سنانے سے دور ہو جاتی ہے۔