کتاب: قرآن مجید کی تعلیم اور تجوید کا صحیح طریقہ - صفحہ 105
متوجہ کرے کہ۔
(الف)… وہ طالب علم حفظ کے لیے متعین مقدار کو مصحف سے متعدد بار پڑھے، حتیٰ کہ اسے درست اور اچھا پڑھنے پر قادر ہو جائے۔
(ب)… اگر آیت لمبی ہو جیسے آیۃ الدین ہے تو اسے متعدد مقاطع میں تقسیم کر دے اور ایک ایک مقطع کر کے یاد کرے، پھر تمام مقاطع کو باہم مربوط کر دے۔
(ج)… مقطع والی آیات کو ایک ایک آیت کر کے حفظ کرے پھر ان کو باہم مربوط کر دے بایں طور پر کہ دوسری کو پہلی کے ساتھ، پھر تیسری کو پہلی اور دوسری دونوں کے ساتھ… الی آخرہ۔
(د)… دورانِ حفظ بآواز متوسط (نہ زیادہ بلند نہ بالکل آہستہ) پڑھے، تاکہ اس عمل حفظ میں کان، آنکھیں اور زبان تینوں حواس شریک ہو جائیں۔
(ھ)… حفظ کی ابتداء میں ترتیل کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرے، پھر کچھ تیز پڑھے تاکہ وہ حفظ وربط آسان ہو جائے۔
(و)… متعین مقدار حفظ کر لینے کے بعد متعدد بار اپنے آپ کو سنائے۔
٭ چھوٹے بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے حفظ قرآن کے لیے چند اہم ملاحظات:
[1]… تمہید میں سوۃ کے نام اور ان آیات کے اجمالی معنی کو طلباء کی ذہنی اور سنی سطح کو سامنے رکھ کر بیان کیا جائے۔ اور اگر ممکن ہو تو آیات کے اسباب نزول بھی بتا دیے جائیں تاکہ وہ ان آیات کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خشوع وخضوع سے تلاوت کریں۔
[2]… آیات کریمہ کو خوبصورت رسم کے ساتھ بلیک بورڈ پر لکھا جائے، اور زبر، زیر، پیش، سکون اور تنوین کی وضاحت کے لیے رنگدار چاک استعمال کیے جائیں۔
[3]… لکھی گئی آیات کو پہلے بلیک بورڈ سے پڑھایا جائے، پھر مصحف سے پڑھایا جائے۔
[4]… پہلے آیت کو اجزاء کی شکل میں پرھایا جائے، خواہ وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، پھر