کتاب: قرآن مجید کے حقوق - صفحہ 82
بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حُسْنُ الصَّوْتِ زِیْنَۃُ الْقُرْآنِ۔))[1] ’’اچھی آواز قرآن مجید کی زینت ہے۔ ‘‘ اور براء بن عاذب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((زَیِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحُسْنَ یَزِیْدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا۔))[2] ’’قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے ساتھ زینت دو کیونکہ اچھی آواز قرآن کریم کے حسن کو اور زیادہ کر دیتی ہے۔ ‘‘ اور براء رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حَسَّنُوْا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحُسْنَ یَزِیْدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا۔))[3] ’’قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے ساتھ حسن دو کیونکہ حسین آواز قرآن مجید کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہے۔ ‘‘ چنانچہ قرآن مجید کو اچھی آوازوں کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے حتیٰ کہ جو قرآن مجید کو اچھی آواز میں نہیں پڑھتا اس کے بارے میں وعید آئی ہے جیسا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ۔))[4] ’’قرآن مجید کو جو حسن صوت سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘
[1] صحیح الجامع: 3144 والصحیحۃ: 1815۔ [2] صحیح الجامع: 3581 و الصحیحۃ: 771۔ [3] صحیح الجامع: 3145 والصحیحۃ: 771 وصحیح أبی داؤد: 1320۔ [4] صحیح الجامع: 5442 وابن ماجہ: 1337 وأحمد: 1/172،175،179 وأبوداؤد:1466 وتحفۃ الأخیار: 5741۔