کتاب: قرآن مجید کے حقوق - صفحہ 22
٭ ان پر سکون نازل ہوتا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا یعنی ان کی زندگی بھی سکون والی ہو جاتی ہے۔
٭ اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کوڈھانپ لیتی ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ کی رحمت ڈھانپ لے اس سے بڑھ کر سعادتمندی کیا ہے ؟
٭ فرشتے ان کے پروٹوکول اور حفاظت و اکرام کے لیے آتے ہیں اور ان کا گھیراؤ کرلیتے ہیں۔
٭ اور اللہ جل شانہ اپنے پاس فرشتوں کے سامنے ان سعادتمندوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔ کیا ہی عظمت اور رفعت و شا ن و شوکت ہے ان لوگوں کی جو یہ انعامات جھولیاں بھر کر لاتے ہیں حتیٰ کہ ایک حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتی ہے تو آسمان سے منادی نداء کرتا ہے :
((قُوْمُوْا مَغْفُوْرًا لَکُمْ ))[1]
’’کھڑے ہو جاؤ تم سب معاف کر دیے گئے ہو۔‘‘
اور ایک روایت میں آتا ہے :
((قُوْمُوْا قَدْ غَفَرَاللّٰہُ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَبُدِّلَتْ سَیِّئٰاتِکُمْ حَسَنَاتٍ۔))[2]
’’کھڑے ہو جاؤ تمھارے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیا ہے اورتمھارے گناہ نیکیوں میں بدل دیے گئے ہیں۔ ‘‘
الٰہی ہمیں توفیق عطاء فرما کہ ہم ایسی مجالس قائم کریں اور ایسی مجالس میں شرکت کریں تاکہ دونوں جہانوں میں سرخرو ہوسکیں۔ آمین
6۔ قرآن مجید پر عمل بلندی ور اس سے اِنحراف تنزل کا باعث ہے :
قرآن مجید ایک ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ کتنی ہی قوموں کو
[1] صحیح الجامع: 5609 والصحیحۃ:221۔
[2] صحیح الجامع: 5610 والصحیحۃ: 2210۔