کتاب: قرآن مجید کے حقوق - صفحہ 107
{کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ o } (یونس:24) ’’اسی طرح ہم تفکر کرنے والوں کے لیے (اپنی ) آیات (نشانیاں) کھول کر بیان کرتے ہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: { وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْہِمْ وَ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوْنَ o} (النحل: 44) ’’اور ہم نے تیری طرف ذکر (قرآن مجید) کو اتارا تاکہ جو لوگوں کی طرف نازل کیا گیا ہے اس کو بیان کرو تاکہ وہ تفکر (غور و فکر) کریں۔ ‘‘ اور فرمایا: {کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ o} (البقرۃ:242) ’’اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی نشانیوں کو بیان کرتا ہے تاکہ تم عقل کرو (عقل حاصل کرو۔)‘‘ اور فرمایا: { اِِنَّا جَعَلْنَاہُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ o} (الزخرف:3) ’’ہم نے اسے قرآن عربی ( زبان میں ) بنا کر اتارا تاکہ تم اسے سمجھو۔ ‘‘ مذکورہ آیات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اہل تفکر و تعقل وتدبر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور قرآن مجید کے لیے عربی زبان کا اختیار کرنا اسی لیے تھا کہ عقل و دانش روشن ہو جائے اور تدبر و تفقہ کی کھڑکیاں کھل جائیں اور اسی تدبر کے لیے بار بار اسی قرآن مجید میں دعوت دی گئی ہے جیسا کہ ارشاد باری ہے : {کِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِّیَدَّبَّرُوْا اٰیٰتِہٖ وَلِیَتَذَکَّرَ اُوْلُوا الْاَلْبَابِ.} (ص:29) ’’یہ کتاب مبارک (قرآن مجید ) جو ہم نے تمھاری طرف نازل کی ہے تاکہ